حضرت موسی علیه السلام اور فرمون- short islamic story in urdu
|

Hazrat Musa (A.S) Aur Firon – Short Islamic Story in Urdu

Hazrat Musa (A.S) Aur Firon - Short Islamic Story in Urdu

Sharing the core of Islamic teachings through engaging stories, especially for children, turns into an exciting journey in a short Islamic story for kids in Urdu. This charming tale, filled with moral lessons and cultural depth, not only entertains but also teaches, offering important lessons in a fun way. The story, written with care, sparks imagination while teaching values like honesty, kindness, and faith. By blending simple yet meaningful messages with a child’s sense of wonder, the story becomes a source of learning. Using rich language and varied sentences, the story makes learning about Islam easy and enjoyable for young readers.

حضرت موسی علیه السلام اور فرعون


اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نبوت کے مرتبہ سے سرفراز ہونے کے بعد دین حق کی تبلیغ کے سلسلے میں فرعون کے پاس پہنچے۔ تو آپ نے فرعون سے بیانگ دہل فرمایا۔ اے فرعون میں اللہ تعالیٰ کا نبی ہوں اور حق و سچ کی دعوت دیتا ہوں۔ اس لئے تم خدائی کے دعوے کو چھوڑ کر ایک اللہ پر ایمان لے آؤ۔ فرعون کہنے لگا اے موسیٰ اگر تم اللہ تعالی کے نبی ہوتو کوئی معجزہ دکھاؤ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا یہ دیکھو۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے اپنا عصا مبارک زمین پر ڈال دیا۔ وہ عصا مبارک زمین پر آتے ہی ایک بہت بڑا اثر دھا بن گیا جو اپنا زرد رنگت والال منہ کھول کر زمین سے ایک کلو میٹر سے بھی زیادہ اونچائی تک اپنی دم پر کھڑا ہو گیا۔ اس کا ایک جبر از مین کے اوپر لگ رہا تھا جبکہ جبڑے کا دوسرا حصہ فرعون کے محل کی دیوار کے اوپر لگ رہا تھا۔
اچانک اژدھے نے حرکت کی اور اس کا رخ فرعون کی طرف ہو گیا۔ فرعون نے یہ منظر دیکھا تو وہ دہشت زدہ ہو کر اپنے تخت سے کود کر بھاگ اٹھا۔ اثر دھے کا رخ فرعون کی طرف تھا۔ فرعون لگا تار بھاگتا ہوا لوگوں میں گھس گیا۔ اس پر اس قدر بھگدڑ مچی کہ ہزاروں آدمی ایک دوسرے پر گر کر کچلے گئے اور مارے گئے ۔ فرعون ڈرتا ہوا گھر کے اندر داخل ہو گیا۔ اس نے چیخ و پکار شروع کر دی اور کہا۔ اے موسیٰ! تجھے اس کی قسم جس نے تجھ کو نبی بنایا۔ اس کو پکڑ لو۔ چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو اٹھایا تو وہ اثر دھا پہلے کی طرح عصا مبارک بن گیا۔ اس پر فرعون نے سکون کا سانس لیا۔ یہ معجزہ پاک دیکھ کر بھی فرعون اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان نہ لایا اور پھر اپنی مشرکانہ حرکتوں میں لگ گیا۔ لیکن حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بھی ہمت نہ ہاری اور بار بار فرعون کے دربارشاہی میں اللہ رب العزت کی طرف بلانے کیلئے کلمہ حق بلند کرتے رہے۔ ( پیارے نبیوں کی پیاری باتیں)

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *