maa ki dua - short islamic story
|

Maa Ki Dua – Short Islamic Story

Maa Ki Dua - Short Islamic Story For Kids in Urdu

Maa ki Dua” is a short islamic story for the kids to enhance their knowledge by sharing the core of Islamic teachings through engaging stories, especially for children, turns into an exciting journey in a short Islamic story for kids in Urdu. This charming tale, filled with moral lessons and cultural depth, not only entertains but also teaches, offering important lessons in a fun way.

The story, written with care, sparks imagination while teaching values like honesty, kindness, and faith. By blending simple yet meaningful messages with a child’s sense of wonder, the story becomes a source of learning. Using rich language and varied sentences, the story makes learning about Islam easy and enjoyable for young readers.

ما ں کی دُعا

حضرت موسیٰ علیہ اسلام نے ایک دفعہ اللہ تعالیٰ سے پوچھا کہ جنت میں میرے ساتھ کون ہوگا ؟
ارشاد ! ہوا فلاں قصاب ہو گا۔۔۔
آپ کچھ حیران ہوئے اور اس قصاب کی تلاش میں چل پڑے۔ وہاں دیکھا تو ایک قصاب اپنی دکان میں گوشت بیچنے میں مصروف تھا۔ اپنا کاروبار ختم کر کے اس نے گوشت کا ایک ٹکڑا کپڑے میں لپیٹا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس قصائی کے گھر کے بارے میں مزید کچھ
جانے کے لئے بطور مہمان گھر چلنے کی اجازت چاہی۔ گھر پہنچ کر قصائی نے گوشت کو پکایا، پھر روٹی پکا کر اس کے ٹکڑے شوربے میں نرم کئے اور دوسرے کمرے میں چلا گیا، جہاں ایک نہایت کمزور بڑھیا پلنگ پر لیٹی ہوئی تھی ۔ قصاب نے بمشکل اسے سہارا دے کر اٹھایا اور ایک ایک لقمہ اس کے منہ میں دیتا رہا۔ جب اس نے کھانا تمام کیا تو بڑھیا کا منہ صاف کیا۔ بڑھیا نے قصاب کے کان میں کچھ کہا جسے سن کر قصائی مسکرایا اور بڑھیا کو واپس لٹا کر باہر آ گیا۔

حضرت موسی عالیہ اسلام جو یہ سب کچھ دیکھ رہے تھے ، آپ نے قصاب سے پوچھا یہ عورت کون ہے اوراس نے تیرے کان میں کیا کہا جس پر تو مسکرا دیا؟ قصاب بولا اے اجنبی ! یہ عورت میری ماں ہے۔ گھر پر آنے کے بعد میں سب سے پہلے اس کے کام کرتا ہوں۔ یہ روز خوش ہو کر مجھے دعا دیتی ہے کہ اللہ تجھے جنت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ رکھے جس پر میں مسکرادیتا ہوں کہ بھلا میں کہاں اور موسیٰ کلیم اللہ کہاں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *